ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ساحلی علاقے میں سیکیوریٹی انتظامات کی جانچ کے لئے نقلی مشق

کاروار : ساحلی علاقے میں سیکیوریٹی انتظامات کی جانچ کے لئے نقلی مشق

Mon, 25 Apr 2022 11:25:15    S.O. News Service

کاروار 25/ اپریل (ایس او نیوز) اُترکنڑا  ضلع پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق آج ضلع شمالی کینرا کے کاروار، انکولہ ، کمٹہ ، ہوناور اور بھٹکل تعلقہ میں پولیس کی طرف سے زمینی اور سمندری سطح پر سیکیوریٹی انتظامات کی جانچ کے لئے ایک نقلی مشق (ماک ڈرِل) کی جائے گی.      عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں کہیں بھی کوئی مشتبہ چیزیں ، افراد ،کشتیاں ، موٹر گاڑیاں وغیرہ نظر آتی ہیں تو فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن یا پولیس افسران کو مطلع کریں ۔ 

    پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس نقلی مشق کا مقصد صرف عوام کے اندر سیکیوریٹی کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا ہے اس لئے کہیں بھی پولیس کو کسی قسم کی کارروائی کرتے ہوئے دیکھیں تو خوفزدہ نہ ہوں ۔ اور پولیس کا تعاون کریں ۔ رابطہ کے لئے :  پولیس کنٹرول روم نمبر : 112،  9480805200 ، 223093 -08382 ، 226550- 08382  
 


Share: